لبنان

سازشوں کے مقابلے میں لبنان کی تحریک مزاحمت کی پائمردی

hizbulaحزب اللہ لبنان کی ایگزیکٹیو کونسل کے نائب سربراہ شیخ نبیل قاؤق نے کہا ہے کہ تحریک مزاحمت اتنی قوی و مستحکم ہے کہ سیاسی و ذرائع ابلاغ کے دباؤ سے متاثر نہیں ہوسکتی۔
المنار ٹی وی کے مطابق حزب اللہ لبنان کی ایگزیکٹیو کونسل کے نائب سربراہ نے ایک بیان میں کہا کہ چودہ مارچ گروپ، تحریک مزاحمت سے سخت دشمنی برتتا ہے اور وہ اس تحریک کو نقصان پہنچانے کی کسی کوشش سے دریغ نہیں کرتا۔ انھوں نے کہا کہ چودہ مارچ گروپ، لبنان کے سیاسی میدان میں شکست کھا چکا ہے اسلئے وہ خلاف ورزی اور ملک کے مختلف شعبے بند کرانے کی کوشش کررہا ہے۔ شیخ نبیل قاؤق نے کہا کہ چودہ مارچ گروپ نے لبنان کی پارلیمنٹ میں تعطل پیدا کیا، حکومت کی تشکیل میں رکاوٹ کھڑی کی اور مذاکرات کے دروازے بلند کردیئے صرف اس بناء پر کہ اس گروپ کو بیرون ملک سے ملنے والے احکامات پر عمل کرنا پڑتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button