لبنان، حزب اللہ کی توانائيوں سے استفادے کی ضرورت پر تاکید
لبنان کے صدر میشل سلیمان صیہونی حکومت کی دھمکیوں اور جارحیت کا مقابلہ کرنے کےلئے حزب اللہ کی توانائيوں سے استفادہ کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ میشل سلیمان نے قومی مذاکرات کے شروع کئےجانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بیرونی جارحیت کا مقابلہ کرنےکے لئے حزب اللہ کی توانائیوں سے استفادہ کیا جانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لبنان کے قومی مذاکرات میں قومی دفاع کی اسٹراٹیجی کےبارے میں تبادلہ خیال کیا جائے بالخصوص صیہونی حکومت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور ملک کے دفاع کے لئے حزب اللہ کی توانائیوں سے استفادہ کرنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے۔ ادھر لبنان کی پارلمینٹ میں حزب اللہ دھڑے کے سربراہ نے فوج، قوم اور حزب اللہ کے مثلث پر تاکید کی ہے۔ محمد رعد نے آج بیروت میں ایک تقریب میں حزب اللہ کے مخالف دھڑوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اگر فوج ، قوم اور حزب اللہ کامثلث ختم ہوجائے تو لبنان کے پاس صیہونی حکومت کے مقابلے میں دفاع کرنے کو کچھ نہیں رہے گا۔