لبنان

شام کے خلاف بیرونی سازشیں ناکام :شیخ نعیم قاسم

naeem qasimحزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ شام کے خلاف بیرونی سازشیں ناکام ہوچکی ہیں۔ شام کے الاخباریہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ نعیم قاسم نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ لبنان کے بعض حلقوں نے امریکہ اور علاقے کے بعض ممالک سے امید لگارکھی تھی اور وہ یہ سوچ رہے تھے کہ دہشتگردوں کو شام میں کامیابی ملے گي تاہم ان کی اس امید پر پانی پھر گيا۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ شام کا بحران سیاسی مذاکرات سے ہی حل ہوسکتا ہے اور فوجی راہ حل سے شام اور علاقے عوام کو شدید نقصان پہنچتا۔ حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے علاقے کے بعض عرب ملکوں کے سربراہوں سے مطالبہ کیا کہ صیہونی حکومت کی حمایت بند اور مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button