لبنان

شام میں تکفیری گروہوں کی موجودگی لبنان اور خطے کے لیے خطرے کا سبب ہے سید حسن نصر اللہ

hasannasrullaحزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہ شام کے کیمیاوی ہتھیار، حزب اللہ لبنان کے پاس ہیں اس قسم کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔وہ کل رات لبنانی ٹی وی پر خطاب کر رہے تھے۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ حزب اللہ لبنان، کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال میں دین اور شریعت کی پابند ہے، شام کے کیمیاوی ہتھیاروں کی لبنان منتقلی کا دعویٰ خطرناک نتائج کا حامل ہے اور یہ بات، لبنان کے لئے باعث خطر ہے۔انہوں نے حزب اللہ لبنان کی وائر لیس سروس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ لبنان کا وائرلیس سسٹم دوسرے افراد کی گفتگو سننے کے لئے استعمال نہیں کیا جاتا ۔انہوں نے شام پر حملہ کے خطرناک نتائج کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام پر حملے سے سب سے پہلے متاثر ہونے والا ملک لبنان ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ شام میں تکفیری گروہوں کی موجودگی، لبنانی عوام، دیگر ممالک اور ملتوں کے لئے خطرے کا باعث ہے اور اس خطے کے بعض دوست ممالک نے دو سال قبل ہی انقرہ کو شام میں موجود مسلح دہشتگردوں کی جانب سے لاحق خطرات کے بارے میں آگاہ کردیا تھا۔
انہوں نے سعودی عرب اور ترکی کی حکومتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ شام کے بارے میں اپنے موقف پر نظر ثانی کریں۔لبنان کے داخلی مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے لبنانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لبنانی عوام ملک میں امن و سلامتی کی خاطر لبنان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے لبنان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سلسلے میں اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنے اصلی فریضے پر عمل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حزب اللہ لبنان اس بات کے خلاف ہے کہ کوئی بھی گروہ یا قبیلہ، خود ٹیم بنا کر اپنے علاقے کی حفاطت کرے کیونکہ لبنانی عوام کی حفاظت، حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیروت کے علاقے الرویس میں ہونے والے دھماکے، شام میں موجود مسلح دہشتگردوں کی سازش کا نتیجہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکوں کے بعد حزب اللہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کہا کہ وہ علاقے کی صورتحال پر قابو پانے کے لئے اقدامات کریں لیکن چند سیاسی گروہوں نے حزب اللہ کے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ سید حسن نصراللہ نے بیروت کے نزدیک ہونے والے دھماکوں کے بعد علاقے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے پر لبنانی فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور فلسطینی گروہوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button