لبنان

یورپی یونین کا حزب اللہ کے خلاف اقدام، ملت لبنان کی توہین

lebnon peopleحزب اللہ لبنان میں عالمی تعلقات شعبے کے سربراہ نے کہا ہےکہ یورپی یونین نے حزب اللہ کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرکے ملت لبنان کی توہین کی ہے۔
الجدید ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمار الموسوی نے آج پریس کانفرنس میں کہا کہ یورپی یونین نے اس اقدام سے نہ صرف ملت لبنان بلکہ تمام مسلمان اور عرب قوموں کی توہین کی ہے کیونکہ حزب اللہ تو صرف صیہونی حکومت کی جارحیت کا مقابلہ کررہی ہے۔
موسوی نے کہا کہ یورپی یونین نے امریکہ اور صیہونی حکومت کے دباؤ میں آکر حزب اللہ کی فوجی شاح کو دہشتگرد گروہوں کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔ادھر لبنان کی پارلیمٹ کے رکن حسن فضل اللہ نے کہا ہے کہ حزب اللہ کو بلیک لسٹ میں شامل کرنا خلاف قانونی اور لبنانی کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی ہے۔
قابل ذکرہے لبنان کے وزیر خارجہ عدنان منصور نے کہا ہے کہ علاقے کے بعض عرب ملکوں ، کچھ بڑی طاقتوں اور لبنان کی بعض سیاسی پارٹیوں نے حزب اللہ لبنان کو دہشتگرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرنے کےلئے انتھک کوششیں کی ہیں۔
دوہزار چھے میں تینتیس روزہ جارحیت میں بعض عرب ملکوں نے پس پردہ صیہونی حکومت کی مدد کی تھی بلکہ اسے حزب اللہ کےخلاف جنگ پر اکسایا تھا۔ سیاسی ماہرین اور مبصرین کا کہنا ہےکہ حزب اللہ کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا تعلق شام کے شہر القصیر میں دہشتگردوں کی شکست فاش سے ہے۔ ماہرین یہ بھی کھ رہے ہیں کہ یورپی یونین حزب اللہ کو نشانہ بناکر صیہونی حکومت کو دلدل سے نہیں نکال سکتی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button