لبنان

حزب اللہ، لبنان کے دشمنوں اور صیہونیوں کی آنکھوں کا کانٹا بنی رہیگی، سید حسن نصراللہ

hasan nasrullaحزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ حزب اللہ کو لبنانی قوم، عالم عرب اور دنیائے اسلام میں حمایت حاصل ہے۔ سید حسن نصراللہ نے کل بیروت میں ایک افطار پارٹی سےخطاب کرتے ہوئے یورپی یونین کی جانب سے حزب اللہ کی فوجی شاخ کو دہشتگردی کی فہرست میں قرار دیئے جانے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ اہم یہ ہے کہ حزب اللہ کو اپنی قوم کی حمایت حاصل ہے اور وہ ان کی عزت، نظریات اور ارضی سالمیت کا پوری طاقت سے دفاع کرتی ہے۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ حزب اللہ نے جنگ کے قانون کو بدل کر رکھ دیا، دشمن کے منصوبوں کو خاک میں ملا دیا، قیدیوں کو آزاد کرایا اور لبنان کی عزت و سربلندی کو بحال کرا لیا۔ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ حزب اللہ، لبنان کے دشمنوں اور صیہونیوں کی آنکھوں کا کانٹا بنی رہے گی۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیل چاہتا ہے کہ یورپی ممالک کو اس جنگ میں جھونک دے جو ان کے مفاد ميں نہيں ہے اور یہ یورپی ممالک کے اصولوں، اقدار اور مفادات کے برخلاف ہے۔ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ لبنان یا لبنان سے باہر ہمارا کوئی اقتصادی اور تجارتی پروجیکٹ نہيں ہے، لہذا یورپی یونین کے فیصلے کا ہم پر کوئی اثر نہيں پڑے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button