لبنان

لبنان میں تکفيري نظريئے کي مخالفت

teror1خبروں ميں کہا گيا ہے کہ بلاد شام نامي علما اتحاد نے بيروت ميں دو روزہ کانفرنس کے اختتامي بيان ميں انتہا پسندانہ سوچ اور تکفيري نظريات کے مقابلے کي ضرورت پر زور ديا ہے-
بلاد شام علما اتحاد کے بيان ميں امت مسلمہ سے اپيل کي گئي ہے کہ وہ اسلامي اخوت اور رواداري پر بھرپور طريقے سے توجہ ديں اور باہمي اختلافات کو گفت و شنيد کے ذريعے حل کرنے کي کوشش کي جائے-
بيان ميں کہا گيا ہے کہ امت مسلمہ کے درميان اختلافات اور لڑائي سے صرف اور صرف دشمنوں کو فائدہ پہنچے گا- بيان ميں کہا گيا ہے کہ تکفيري عناصر اپنے نظريات کي بنياد پر مخالفين کو ختم کرنا چاہتے ہيں اور ان کا خون بہانا جائز سمجھتے ہيں-
بيان کے مطابق تکفيري عناصر کے نظريات کا دين سے کوئي تعلق نہيں ہے يہ اور عناصر خالص سياسي مقاصد کي بنياد پر امت مسلمہ کو تباہ کن سانحات سے دوچار کر رہے ہيں-
علمائے بلاد شام کے بيان ميں امت مسلمہ کے معاملات ميں ہر قسم کي بيروني مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے کہا گيا ہے کہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشيں ختم نہيں ہوئي ہيں اور مسلم عوام اسلام کے لبادہ پہننے والے تکفيري گروہوں کے ہاتھوں قتل کئے جارہے ہيں.

متعلقہ مضامین

Back to top button