لبنان

خطے میں اسرائیلی سازشیں، لبنان کا انتباہ

leb flaqلبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے کہا ہےکہ اسرائیل ، فلسطین کے مسئلہ کو نظرانداز کرنے کے لئے عرب ممالک کو باہمی طور پر الجھانے کے درپے ہے ۔ المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے آج بیروت میں فلسطین کی خود ساختہ حکومت کے سربراہ محمود عباس کے ساتھ اپنی مشترکہ پریس کانفرنس میں ، لبنان میں رونما ہونے والے افسوسناک واقعات خاصطور پر صیدا شہر کے واقعات کے حوالے سے فلسطینی گروہو ں کے کردار اور مواقف کے حوالے سے اظہار تشکر کیا ۔ لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مزید کہا کہ فلسطینی گروہوں کے اقدامات اور مواقف ان جھڑپوں میں کافی حد تک کمی کا باعث بنے ہیں ۔ نبیہ بری نے تاکید کی کہ لبنان کی حکومت فلسطینی گروہوں کے درمیان قومی آشتی کے حوالے سے انجام دی جانے والی کوشیشوں کی حمایت کرتی ہے اور اس سلسلے میں ہر قسم کی مدد کےلئے آمادہ ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button