لبنان

حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کی رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات

Rehbar syedحزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل قائد مقاومت سید حسن نصر اللہ نے گذشتہ ہفتے ایران کے دارالحکومت تہران میں قائد انقلاب اسلامی رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔شیعت نیوز کی مانیٹرنگ ڈیسک کو حزب اللہ کے ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قائد مقاومت سید حسن نصر اللہ نے مورخہ 15اپریل 2013ء کو تہران میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ہے اور خطے کی صورتحال پر ضروری گفت وشنید کی ہے۔
دوسری جانب حزب اللہ کے زرائع نے سید حسن نصر اللہ کے دورہ تہران کے بارے میں یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ سید حسن نصر اللہ نے گذشتہ ہفتے تہران کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی ہے اور علاقے کی صورتحال بالخصوص شام کے حالات اور خطے کے دیگر حالات پر بات چیت کی ہے۔
حزب اللہ زرائع کاکہنا ہے کہ سید حسن نصر اللہ 9مئی کو ایک عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے اور تہران کا دورہ اور رہبر انقلاب اسلامی سے ہونے والی ملاقات کا مقصد بھی یہی ہے کہ 9مئی کے خطاب میں سید حسن نصر اللہ علاقائی صورتحال پر خصوصی گفتگو کریں گے۔
واضح رہے کہ گذشتہ دو ماہ سے سید حسن نصر اللہ نے کسی بھی ایسے اجتماع سے خطاب نہیں کیا اور نہ ذرائع ابلاغ کے سامنے ظاہر ہوئے ہیں تاہم دو ماہ کے بعد یہ پہلا موقع ہو گا کہ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ میڈیا کے سامنے ظاہر ہوں گے اور ایک عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔
دوسری جانب 21اپریل کو لبنان کی ایک نیوز ویب سائٹ العہد نے بھی سید حسن نصر اللہ اور قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے درمیان ہونیو الی ملاقات کے بعد لی گئی یاد گار تصویر بھی نشر کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button