لبنان

امریکی جمہوریت علاقے کے لوگوں کے قتل پر مبنی

hizbula flaq yellowحزب اللہ لبنان کے ایک سینئر لیڈر سید ابراہیم امین السید نے کہا ہے کہ امریکی جمہوریت علاقے کے لوگوں کے قتل پر مبنی ہے۔
اطلاعات کے مطابق حزب اللہ لبنان کی سیاسی کونسل کے سربراہ سید ابراہیم امین السید نے آج شام کے خلاف سازشوں کی ناکامی پر تاکید کرتے ہوئے کہ دشمن ہر قیمت پر علاقے میں مسلط ہونا چاہتے ہیں اور یہ وہی جمہوریت ہے جس کا امریکہ خواہاں ہے یعنی علاقے کے لوگوں کا قتل و غارت۔ابراہیم امین السید لبنان کے مشرق میں ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے مغربی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم نے شام اور لبنان کے خلاف اپنی سازشوں سے کیا حاصل کیا، کیا شام میں قتل و غارت کے علاوہ کچھ اور تمہیں حاصل ہوا ہے؟انہوں نے کہا کہ ہم علاقے میں امریکہ اور مغربی ممالک کے مجوزہ اسلام کے مخالف ہیں اور مشرق وسطی میں انجام دئيے گئے تمہارے جرائم کے سلسلے میں تمہیں معاف نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button