لبنان

نبی اکرم (ص) انسانی معاشرے میں محبت پیدا کرنے کے لئے مبعوث ہوئے ہیںسید علی فضل الل

fazal ullaلبنان بیروت کے علاقہ حارہ کے امام جمعہ نے اسلام و نبی اکرم (ص) کے سلسلہ میں ہر طرح کی بے احترامی کی مذمت کی ہے اور کہا: رسول اعظم (ص) کے بعثت کے مقاصد میں سے ایک انسانی معااشرے میں دوستی و محبت پیدا کرنا ہے۔
لبنان بیروت میں علاقہ حارہ کے امام جمعہ حجت الاسلام سید علی فضل الله نے میلاد پیامبر اکرم (ص) کی مناسبت سے بقاع صوبہ کے بدنایل شہر کے میئر کی طرف سے منعقدہ تقریب میں رسول اکرم حضرت محمد (ص) کی فضائل و مناقب بیان کرتے ہوئے کہا: نبی اکرم (ص) اپنے آسمانی پیغام وحی میں لوگوں کو خدواند تبارک و تعالی کے احکامات کی پیروی اور سعادت و کامیابی کی طرف قدم بڑھانے کی اور ھر طرح کی ظلالت و گمراہی سے دوری کی دعوت دی ہے۔
انہوں نے وضاحت کی: وحدت کی خفاظت، فتنہ اور قبیلہ ای و مذہبی نفاق سے دوری گمراہی سے خروج کا لازمہ ہے۔
فضل الله نے تاکید کی: ھم لوگ ہر طرح کی ناروا امور سے دوری رکھتے ہیں اس لئے کہ رسول اعظم (ص) کے بعثت کا مقصد انسانی معاشرے میں رحمت و محبت کا اضافہ کرنا ہے۔
لبنانی عالم دین نے بیان کیا: رسول اکرم (ص) معاشرے اور اس کے اجزا کے درمیان ایک پل کی طرح ہیں کہ محبت ان کے تحرک کا عنوان ہے۔
انہوں نے وضاحت کی: اس وقت اسلامی معاشرے میں جو مشکلات پائی جا رہی ہیں اور شدید طور سے رائج ہو رہی ہیں فتنہ اور اسلامی امت کے درمیان اختلاف ہے جو کہ مذہبی و تعصبی تحرک کے اضافہ کا سبب ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button