لبنان

لبنان کے شمال میں مسلح گروپوں کے مابین جھڑپیں

labnon fijلبنان کے شمال میں مسلح گروپوں کے مابین جھڑپوں میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لبنان کے شمالی شہر طرابلس کے دو علاقوں "باب التبانه” اور "جبل محسن” میں مسلح گروپوں کی جھڑپوں میں 5 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اس سے قبل ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 4 اور زخمیوں کی 20 بتائی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق لبنان کی فوج نے مسلح گروپوں کو خبردار کیا ہے کہ طرابلس کی سڑکوں کو ترک کرکے جھڑپوں کا خاتمہ کریں۔

شام کے تلکاخ علاقے میں فوج کے ساتھ جھڑپ میں 22 سلفیوں کی ہلاکت کے بعد طرابلس میں بشار اسد کے حامیوں اور مخالفین کے مابین جھڑپوں کا آغاز ہوا۔

 اس حوالے سے ایک اور رپورٹ کے مطابق شام کی حکومت نے مارے گئے لبنانی سلفیوں کی لاشوں کو لبنان کے حوالہ کرنے پر رضامندی کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button