لبنان

لبنان ميں بدامني، امريکي و صيہوني سازش

lebanon mediumلبنان کے مختلف علاقوں ميں تشدد کا سلسلہ جاري ہے۔ چودہ مارچ اتحاد کے افراد ايسي حالت ميں ہنگامہ کررہے ہيں کہ لبنان کے سيکورٹي ذرائع نے اعلان کيا ہے کہ سيکورٹي فورس کے شعبہ انٹيليجنس کے سربراہ وسام الحسن پر حملہ صيہوني حکومت نے کيا ہے – اس کے ساتھ ہي لبنان کے متعدد رہنماؤں نے بھي خبردار کيا ہے کہ بيروت ميں جمعے کو ہونے والا دھماکہ امريکا اور صيہوني حکومت کا کام ہے جس کا مقصد لبنان ميں بدامني پھيلانا ہے۔
تقریب نیوز (تنا): بيروت ميں جمعے کو ہونے والے دھماکے ميں ملک کي سيکورٹي فورس کے شعبہ انٹيليجنس کے سربراہ وسام الحسن اور آٹھ ديگر افراد کے مارے جانے کے بعد، پورے لبنان ميں بدامني اور تشدد کا سلسلہ شروع ہوگيا ہے۔

پير کو بھي بيروت کے علاقے جديدہ ميں ہونے والي جھڑپوں ميں متعدد افراد زخمي ہوگئے جبکہ اتوار کو طرابلس سميت مختلف علاقوں ميں جھڑپوں ميں ايک بچي ماري گئي اور درجنوں افراد زخمي ہوگئے تھے۔

ياد رہے کہ جمعے کو بيروت کے عيسائي آبادي کے علاقے ميں ايک بم کے دھماکے ميں انٹرنل سيکورٹي فورس کے انيٹليجنس چيف، وسام الحسن اور آٹھ ديگر افراد جاں بحق اور سو سے زائد زخمي ہوگئے تھے۔ اگر چہ دھماکے کے بعد مختلف ذرائع نے اعلان کيا تھا کہ دھماکے کي نوعيت اور طريقے سے پتہ چلتا ہے کہ يہ صيہوني حکومت کا کام ہے ليکن چودہ مارچ نامي حکومت مخالف اتحاد نے اس ميں شام کو ملوث اور وزير ا‏عظم نجيب ميقاتي کو اس کا ذمہ دار قرار ديا اور ان کے استعفے کا مطالبہ شروع کرديا۔

چودہ مارچ نامي حکومت مخالف اتحاد نے ايک بيان جاري کرکے نجيب ميقاتي کے مستعفي ہونے اورشام کي سرحد پر بين الاقوامي امن فورس تعينات کئے جانے کا مطالبہ کيا ہے۔

مبصرين کا کہنا ہے کہ اس مطالبے کا مقصد شام ميں سرگرم مغرب کے حمايت يافتہ مسلح دہشتگرد گروہوں کے لئے اسلحے کي سپلائي کا راستہ کھولنا ہے کيونکہ لبنان سےمسلح باغيوں کے لئے اسلحے کي سپلائي کي خبريں ملنے کے بعد سرحدي علاقوں ميں لبناني فوج تعينات ہوگئ ہے جس نے اسلحے کي سپلائي کي کوششوں کو ناکام بناديا ہے۔

چودہ مارچ اتحاد کے ايک رہنما اور سابق وزير اعظم فواد سنيورا نے اتوار کي شام ايک اشتعال انگيز تقرير ميں لوگوں سے وزير اعظم ہاؤس پر ہلہ بولنے کي اپيل کي اور کہا کہ وزير اعظم ہاؤس کا محاصرہ کرکے نجيب ميقاتي کو استعفي دينے پر مجبور کريں۔

چودہ مارچ گروپ ايسي حالت ميں دمشق اور لبنان کي حکومت کو بيروت کے حاليہ دھماکے کا ذمہ دار قرار دے رہا ہے کہ لبنان کے سيکورٹي ذرائع نے پير کے روز اپني سرکاري رپورٹ ميں اس دھماکے کا ذمہ دار صيہوني حکومت کے جاسوسي ادارے کو قرار ديا ہے۔ لبنان کے سيکورٹي ادارے نے اپني رپورٹ ميں اعلان کيا ہے کہ جمعے کي شام بيروت ميں بم کا دھماکہ جس ميں انٹيليجنس چيف وسام الحسن مارے گئے ، صيہوني حکومت کے جاسوسي کے ادارے نے کيا ہے۔

لبنان کے سيکورٹي ادارے نے اپني رپورٹ ميں کہا ہے کہ وسام الحسن کے زير قيادت ادارے نے گزشتہ چند سال ميں لبنان کے اندر صيہوني حکومت کے جاسوسي کے پچيس گروہوں کا پتہ لگا کے انہيں ختم کيا اور سترہ اسرائيلي جاسوسوں کو گرفتار کيا ہے اسي بناء پر صيہوني حکومت نے اس دہشتگردانہ کاروائي ميں انہيں قتل کيا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button