لبنان

حزب اللہ کے ڈرون کا کمال، صیہونی حکومت نے اپنا ایئر ڈیفنس کمانڈر برطرف کر دیا

banned isarilمقبوضہ فلسطین کی فضاؤں میں حزب اللہ لبنان کے ڈرون طیارے کی پرواز کے بعد صیہونی حکومت نے اپنے ایئر ڈیفنس کمانڈر کو برطرف کر دیا ہے۔ فلسطینی نیوز ایجنسی معا کے مطابق صیہونی حکومت نے اپنے ایئر ڈیفنس شعبے کے سربراہ دورون گـبیش کو برطرف کرکے شاحر شوحط کو اسکی جگہ نیا ایئر ڈیفنس کمانڈر تعینات کر دیا ہے۔ صیہونی حکومت نے اگرچہ دورون گبیش کو ہٹانے کے لئے یہ بہانہ بنایا ہے کہ ان کی سروس تمام ہو گئی تھی اس لئے انہیں ریٹائرڈ کر دیا گیا ہے، لیکن اصل وجہ حزب اللہ لبنان کے ڈرون کو تلاش کرنے میں صیہونی حکومت کے ایئر ڈیفنس سسٹم کی ناکامی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت نے اپنے ایئر ڈیفنس سسٹم کے بارے میں وسیع پروپيگنڈا کیا ہوا تھا کہ اس سسٹم کی موجودگی میں کسی بھی دشمن کا طیارہ اسرائیل کی فضائی حدود میں داخل نہیں ہو سکتا، لیکن حزب اللہ لبنان کے ڈرون طیارے نے ان کے تمام سسٹم کو ناکارہ ثابت کرکے دسیوں میل اندر تک پرواز کی اور صیہونی حکومت کے حساس مراکز کی تصویریں ارسال کیں۔ ادھر حزب اللہ کے ڈرون طیارے کی پرواز کے بارے میں صیہونی فوج بدستور خاموش ہے، جبکہ سی آئی اے نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت دو ہزار پچیس تک نابود ہو جائے گی۔ المختصر ویب سائٹ کے مطابق سی آئی اے کی رپورٹ میں آیا ہے کہ اسرائيل کے ہمسایہ ملکوں بالخصوص مصر میں اسلامی تحریکوں کے ظہور سے اسرائيلی اپنے بچوں کے مستقبل کی بابت تشویش کا شکار ہوچکے ہیں اور اسرائیل سے اپنے پرانے ملکوں کی طرف ہجرت کے عمل میں تیزی پیدا ہوچکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button