لبنان

نئے مشرق وسطی کی مذموم سازش ناکام

shaikh naeem qasimحزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان اور شام کی سرحدوں پر بین الاقوامی فوج تعینات کرنے کی مخالف ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے آج ایک بیان میں کہا کہ بعض ممالک شام میں فوجی مداخلت کرنے کے لئے پر تول رہے ہیں۔ انہوں نے شام اور لبنان کی سرحد پر بین الاقوامی فوج کی تعنیاتی کو شام میں دہشتگردوں کےلئے ہتھیارو اسمگل کرنے کا بہانہ قراردیا۔ شيخ نعیم قاسم نے کہا کہ شام کا بحران صیہونی حکومت کو تحفظ فراہم کرنے کےلئے شروع کیا گيا ہے اور شام میں جاری دہشتگردی کے حامی ہر ارادے اور طاقت کو جو کہ صیہونی حکومت کے خلاف ڈٹی ہے شکست سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔ حزب اللہ کے نائب سربراہ نے تینتیس روزہ جارحیت میں حزب اللہ کے ہاتھوں صیہونی حکومت کی شکست فاش کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر کہا کہ صیہونی حکومت کے خلاف حزب اللہ کی کامیابی سے صیہونی حکومت امریکہ اور ان کے آلہ کارملکوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ انہوں نے کہا حزب اللہ نے امریکہ اور صیہونی حکومت کی نئے مشرق وسطی کی مذموم سازش کو جنوبی لبنان کے دیہی علاقوں میں شکست دی ہے۔ یاد رہے دوہزآر چھے میں صیہونی حکومت نے امریکہ اور اس کے پٹھو عرب ملکوں کی حمایت سے لبنان پر تینتیس روز تک جنگ مسلط کردی تھی جس میں حزب اللہ کے جوانوں نے صیہونی حکو
مت کو شکست فاش سے دوچار کرکے اس کے ناقابل شکست ہونے کا بھرم توڑدیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button