لبنان

لبنان کو دفاعی اور شبعا فارم کی آزادی کی حکمت عملی کی ضرورت ہے ۔سید حسن نصراللہ

syed hasan nasrulla todayحزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نء کہا ہے کہ اسرائیل کے فوجی خطرے سے نمٹنے کے لیے مسلح مزاحمتی تحریک کی موجودگی ضروری ہے ۔لبنانی فوج کی تاسیس کی 67 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی سازش امریکا اور اسرائیل کی تیار کردہ ہے انہوں نے کہا کہ یہ سازش مئی 2000 کے بعد تیار کردتیار ہوئی کیونکہ حزب اللہ کی مسلح جدوجہد کے نتیجے میں صہونی دشمن لبنان چھوڑنے پر مجبور ہوا۔حسن نصراللہ نے مارچ 14 نامی اتحادی بلاک پر تنقید کرتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ اگر حزب اللہ اسلحہ لبنان کی فوج کے حوالے کردیا جائے تو وہ اسلحے کو کہا نصب کریں گے ۔انہوں نے کہا فوج ایک منطم ادارہ ہے ۔اسرائیل حملے کی صورت میں وہ میزائل اور دیگر ہتھیاروں کا کہاں چھپاسکیں گے ۔لہذا یہ مطالبہ کرنا کہ مقاومت کا اسلحہ فوج کو دے دیا جائے وہ دراصل مقاومت اور فقج دونوں کی تباہی چاہتے ہیں
انہوں نے لبنانی فوج اور مقاومت کے درمیان تعاون پر زور دیا لیکن یہ واضح کیا کہ یہ معاونت اس نوعیت کی نہیں ہونی چاہیے کہ فوج مقاومت کو احکامات جاری کرنے لگے انہوں نے کہا کے حزب اللہ پہلی جماعت ہے جس نے ملک کی دفاعی حکمت عملی پر موقف پیش کیا ہے ۔لبنان کو مضبوط فوج اور مضبوط مقاومت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لبنان میں جاری نیشنل ڈائیلاگ امریکی و اسرائیلی منصوبہ ہے ۔جس کا مقصد حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا ہے ۔انہوں نے ان جماعتوں کی مذمت کی جنہوں نے حزباللہ کی پیش کردہ قومی دفاعی حکمت عملی پر غور نہیں کیا ہے ۔انہون نے کہاکہ قومی مکالمے سے ہمیں بہت امید تھی لیکن اس کے تحت کیے جانے والے مذاکرات کا مقصد کبھی بھی لبنان کا دفاع نہیں تھا
انہوں نے واضح کیا کہ ان کی تمقید کا یہ مقصد ہر گز نہیں کہ وہ لبنانی دھڑوں کے درمیان مستقبل میں کے جانے والے مذاکرات میں شرکت نہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ۔انہون نے کہاں ضرورت اس بات کی ہے کہ کفار شعوبا اور شبعا فارم کے لبنانی علاقوں کو اسرائیلی قبصے دوبارہ حاصل کرنے کے لیے ان کی آزادی پر مبنی حکمت عملی بنائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آزادی کی یہ حکمے عملی بھی نیشنل ڈائیلاگ (قومی مکالمے ) کی میز پر آنی چاہیے انہوں نے کہا کہ ہمیں بیک وقت دونوں حکمت عملی دفاعی اور آزادی کی حکمت عنلی کی ضرورت ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button