لبنان

مقاومت پہلے کی نسبت بہت طاقتور ہے/ ایران کا کلیدی نقش پوشیدہ نہیں سید حسن نصر اللہ

syed hasan nasrullaحزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نےاسرائیلی کی طرف سے لبنان کے خلاف 33 روزہ جنگ میں حزب اللہ کی شاندار اور تاریخی فتح کی چھٹی سالگرہ کے موقع پرلبنانی قوم سے اپنے خطاب میں اسلامی مقاومت کےپہلے کی نسبت بہت زیادہ قوی اور طاقتور ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطی اور علاقہ میں ایران کا کلیدی کردار کسی سے حتی صہیونیوں سے بھی پوشیدہ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج صہیونیوں کو بھی ایران کی طاقت اور ایران کے کلیدی کردار کا اچھی طرح علم ہے اور وہ ایران کے بڑھتے ہوئے کردار کو روکنے کی بات کررہے ہیں صہیونی اس بات کا اعتراف کررہے ہیں کہ ایران کی طاقت کو روکنے کے بغیر وہ علاقہ میں باقی نہیں رہ سکتے۔

سید حسن نصر اللہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف سازش میں خلیج فارس تعاون کونسل کے بعض عرب ممالک شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں اور ایرانی سائنسدانوں کا قتل ایران پر دباؤ ڈالنے اور اس کی بڑھتی ہوئی طاقت کا روکنے کے لئے ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ایران پر دباؤ صرف اس لئے ہے تاکہ ایران مسئلہ فلسطین کے بارے میں اپنا مؤقف تبدیل کردے اور عربوں کی طرح اسرائیل کے ساتھ ساز باز میں شریک ہوجائے۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے ایران کے خلاف وسیع پیمانے پر پروپیگنڈے نیز اقتصادی اور سیاسی یلغار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج مسئلہ شام اور حزب اللہ کا مسئلہ نہیں بلکہ اسلامی مقاومت کا مسئلہ ہےجو امریکہ اور اسرائیل کے تسلط کے خلاف قیام کئے ہوئے ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ جیسا کہ امام خامنہ ای نے چند دن پہلے اپنےخطاب میں کہا ہے کہ ایران آج سو فیصد طاقتور اور قوی بن گيا ہے اور وہ قوم اور ممالک جو مستقل ہیں وہی ترقی اورپیشرفت حاصل کرسکتے ہیں۔

سید حسن نصر اللہ نے فلسطینیوں کو سفارش کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسئلہ فلسطین میں سازش کار عربوں کے فریب میں نہ آئیں کیونکہ سازش کار اور امریکہ نواز عرب رہنماؤں نے گذشتہ 60 سال میں فلسطینیوں کے ساتھ صرف خیانت ہی کی ہے اور اس کے بعد بھی وہ خیانت ہی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button