لبنان

لبنان:اغوا ہونے والے ۳۱ لبنانی شیعہ زائرین بہت جلد رہا ہو جائیں گے۔ وزیر خارجہ لبنان

shiitenews shiaلبنا ن کء وزیر خارجہ عدنان منصور کا کہنا ہے کہ شام میں منگل کے روز اغوا ہونے والے ۳۱ شیعہ زائرین کو بہت جلد رہا کروا لیا جائے گا۔شیعت نیوز کو زرائع سے ملنے والی اطلاعا ت کے مطابق بدھ کے روز لبنان کے وزیر خارجہ عدنان منصور نے زرائع کو بتایا ہے کہ ان کو معلوم ہو چکا ہے کہ ۳۱ لبنانی شیعہ زائرین کو اغوا کرنے میں کون سے دہشت گرد گروہ ملوث ہیں اور اغوا شدہ افراد کو کہاں رکھا گیا ہے تاہم بہت جلد مغویوں کو رہا کروا لیا جائے گا۔
لبنانی وزیر خارجہ کاکہنا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے ہمیں علم ہو چکا ہے کہ مغویوں کا کس دہشت گرد گروہ نے اغوا کیا ہے اور اغوا کاروں کا تعلق شامی حکومت کے مخالفین دہشت گرد گروہوں سے ہے ،ان کاکہنا تھا کہ ہم یہ نہیں بتا سکتے کہ اغوا کاروں سے کس طرح بات چیت کی جائے گی مگر انشاء اللہ بہت جلد لبنانی شیعہ زائرین کو رہا کروا لیا جائے گا۔
دوسری جانب موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ۳۱ لبنانی شیعہ زائرین ایران سے زیارات کے بعد ترکی راستے شام پہنچے تھے جہاں ترکی اور شام کی سرحد کے قریبی علاقے الیپو میں حکومت مخالف گروہوں کے دہشت گردوں نے لبنانی کاروان کو روک کر ۳۱ شیعہ زائرین کو گرفتار کر لیا جبکہ خواتین کو جانے کی اجازت دے دی ۔
زائرین کے قافلے میں دہشت گردوں سے رہائی پانے والی ایک عینی شاہد خاتون کاکہنا ہے کہ جب ان کا قافلہ ترکی کی سرحد سے شام میں داخل ہوا تو الیپو کے علاقے میں ایک کار میں چند افراد سوار تھے جنہوں نے ان کی بس کو روک لیا ،عینی شاہد نے بتایا کہ اس موقع پر ہم یہ سوچ رہے تھے کہ شاید دہشت گردی کے خطرات کے سبب سیکورٹی کے لئے کار سوآ رہے ہیں لیکن بعد میں علم ہوا کہ وہ حکومت مخالف دہشت گرد گروہ ہیں جنہوں نے ۳۱ شیعہ لبنانی مردوں کو اغوا کر لیا جبکہ تمام خواتین کو جانے کی اجازت دے دی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button