لبنان

شام: لبنانیوں کے اغوا کے خلاف شیعیا حیدر کرار کا احتجاج

Shias-protest-against-abductionشام میں ۱۳ شیعہ لبنانی زائرین کو شام کے دہشت گرد گروہوں کی جانب سے اغوا کئے جانے پر شام کی شیعہ اآبادی نے زبر دست احتجاج کیا ہے۔ شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شام کے شہر الیپو میں شر پسند اور دہشت گرد گروہوں نے ۱۳ شیعہ لبنانی زائرین کو اغوا کر لیا ہے جس پر آج شام میں شیعیان حیدر کرار علیہ السلام نے لبنانی زائرین کے اغوا کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔
موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ۱۳ لبنانی زائرین کو منگل کے روز شام کے شہر الیپو سے اغوا کیا گیا ہے ،اطلاعات کے مطابق ۱۳ لبنانی مردوں کو شام اور ترکی کی سرحد سے داخلہ پر دہشت گردگروہوں نے بس کو روک کر ۱۳ مردوں کو اغوا کر لیا اور خواتین کو چھوڑ دیا گیا۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اغوا ہونے والے ۱۳ لبنانیوں کا کوءی پتہ نہیں چلایا جا سکا ہے۔
دوسری جانب حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے ۱۳ لبنانی زائرین کے اغوا کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے کہا ہے حکومت ۱۳ لبنانیوں کی بازیابی کے لءے موثر کردار ادا کرے۔
شام میں گزشتہ ایک برس سے قتل ع،اغوا جیسی وارداتیں جاری ہیں جس کا سبب شام کے خلاف امریکی و اسرائیلی ایماء پر دہشت گرد گروہوں کا شام کو عدم استحکام کرنے کا منصوبہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button