حزب اللہ، لبنان کی محافظ نائب سربراہ حزب اللہ شیخ نعیم قاسم
حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ حزب اللہ نے ہی لبنان کو صیہونی جارحیت سے بچا رکھا ہے۔
شیخ نعیم قاسم نے آج النہار اخبار سے گفتگو میں کہا کہ اگر حزب اللہ لبنان ملک کے دفاع کے لئے ہرطرح سے آمادہ نہ ہوتی تو صیہونی حکومت بارہا لبنان پر حملے کرچکی ہوتی۔ حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے دو ہزار سے دوہزار چھ تک صیہونی حکومت کے مقابل حزب اللہ کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کو حزب اللہ کے ہاتھوں ہر میدان میں شکست ہوئي ہے اور حزب اللہ ہی نے قدس کی غاصب حکومت کو لبنان سے پسپائي پر مجبور کیا ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے حزب اللہ کے ہاتھوں صیہونی حکومت کی شکست فاش کے وسیع اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کی کامیابیوں نے علاقے پر بڑے گہرے اثرات چھوڑے ہیں اور مقبوضہ فلسطین میں مسلح انتفاصہ کے آغاز کاباعث بنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ نے صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کےلئے اپنی توانائيوں میں کافی اضافہ کیا ہے اور گذشتہ برسوں کی نسبت حزب اللہ کی طاقت میں بے پنانہ اضافہ ہوا ہے اور اب صیہونی حکومت میں لبنان پر حملہ کرنے کی جرات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کے ہتھیار صیہونی حکومت سے مقابلہ کرنے کے لئے ہیں۔