لبنان

نیا مشرق وسطی وجود میں لانے کی سازش ناکام سید حسن نصراللہ

syed hasan nasrulla labnonحزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہےکہ دوہزار چھے میں صیہونی حکومت کی جانب سے چھیڑی گئي تینتیس روزہ جنگ کا مقصد لبنان، فلسطین، شام اور ایران کو شکست دے کر نیا مشرق وسطی وجود میں لانا تھا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق سید حسن نصراللہ نے صیہونی حکومت کی تینتیس روزہ جارحیت میں بنیادی تنصیبات کو ہونےوالے نقصانات کی تعمیر نو کی مناسبت سے منعقد کئے گئے جشن میں کہا کہ تینتیس روزہ جنگ کا مقصد صرف حزب اللہ کو ختم کرنا نہیں تھا بلکہ لبنان اور سارے علاقے کو امریکہ اور اسرائيل کے آلہ کار عرب ملکوں کے زمرے میں شامل کرنا تھا۔ یاد رہے تینتیس روزہ جنگ میں صیہونی حکومت کو حزب اللہ کے ہاتھوں شکست فاش ہوئي ہے جس کے زخم وہ آج بھی چاٹ رہی ہے۔ اس جنگ میں حزب اللہ نے صیہونی حکومت کو ہزیمت اور ذلت سے دوچار کرکے عرب قوموں اور مسلمانون کو ذلت سے بچالیا اور نيا مشرق وسطی کا امریکہ اور صیہونی حکومت کا منصوبہ ناکام بنادیا۔ صیہونی حکومت کے ساتھ ساز باز کے خواہاں عرب ملکوں نے تینتیس روزہ جنگ کے دوران ایک بار پھر خیانت کرتے ہوئے صیہونی حکومت کا ساتھ دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button