حزب اللہ: ہم مكمل طور پر دشمن كا سامنا كرنے كيلئے تيار ہیں
حزب اللہ لبنان كے سيكرٹری جنرل كے مشير نے داخلی تنظيموں اور جماعتوں كے ساتھ سنجيدہ مذاكرات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا آج حزب اللہ دشمن سے مقابلہ كرنے كيلئے مكمل طور پر تيار ہے۔
حزب اللہ لبنان كے سيكرٹری جنرل كے مشير نعيم قاسم نے گفتگو كرتے ہوئے كہا اگر كوئی تحريك گفتگو كرنا چاہتی ہے تو ہم بغير كسی شرط كے سياسی بات چيت كيلئے تيار ہیں ليكن اس بات چيت كی بنياد دشمنی نہیں بلكہ اخلاقی رابطہ ہونا چاہئے۔
انہوں نے شام اور عراق كے مسائل كو اسرائيل كی سازش قرار ديا ہے اور عرب دنيا اسرائيلی ریاست كی دشمنی كو بھول رہی ہے۔
انہوں نے شام میں ہونے والے دھماكوں كے بارے میں كہا اگر حزب اختلاف حكومت حاصل كرنے كيلئے ايسے اقدامات كرے گی تو حكومت حاصل كرنے كے بعد اس سے بڑے جرائم كریں گے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اسرائيلی سازشوں سے غافل نہیں ہونا چاہئے كيونكہ صہیونی ریاست سازشوں كے ذريعہ بيت المقدس كا مسئلہ چلانا چاہتی ہے ليكن ہم دشمن كے مقابلہ كيلئے مكمل طور پر تيار ہیں۔