لبنان

حزب اللہ کےہتھیاروں کی مخالفت قبول نہيں

hezbollah-lebanonحزب اللہ لبنان کےایک سینئررہنما حسن فضل اللہ نے تاکید کی ہےکہ ملت لبنان کےلئے حزب اللہ کااسلحہ ضروری ہے۔
ارنا کی رپورٹ کےمطابق حسن فضل اللہ نے آج ملت لبنان کےخلاف صیہونی حکومت کےخطرات اورجارحیت کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہاکہ حزب اللہ کے ہتھیارضروری ہيں ۔

حسن فضل اللہ نےصیہونی حکومت کی جارحیتوں کےمقابلے میں حزب اللہ کےہتھیاروں کومحفوظ رکھنے پرتاکید کرتےہوئے کہاکہ عوام ، فوج اور کابینہ سے حزب اللہ کےاسلحوں کی منظوری مل چکی ہے لہذا کسی کوحزب اللہ کےہتھیاروں کی مخالفت نہيں کرنی چاہئے۔
لبنان کےاس رکن پارلیمنٹ نے صیہونی حکومت کےمقابلے میں حزب اللہ کی استقامت کی جانب اشارہ کرتےہوئےتاکید کی کہ حزب اللہ کی طاقت کے ہوتے ہوئےصیہونی حکومت لبنان پرحملےکی ہمت نہیں کرےگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button