لبنان

صیہونی کانفرنس میں شرکت کی مذمت حزب اللہ

hezbollah1حزب اللہ لبنان نے بعض عرب ملکوں کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں منعقد ہونے والی صیہونی کانفرنس میں شرکت کرنے کی مذمت کی ہے۔ حزب اللہ لبنان نے بیان جاری کرکے کہا ہے کہ بعض عرب ملکوں کی تنظیموں اور شخصیتوں کا صیہونی حکومت کی قومی سلامتی کے زیر عنوان منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کرنا

خطرناک ہے اور اس کے معنی صیہونی حکومت کو تحفظ دینے کے ہیں۔ صیہونی کانفرنس ہرتزلیا میں فروری میں منعقد ہوگی ۔ حزب اللہ کے بیان میں آیا ہےکہ بعض عرب ملکوں کی شخصیتوں نے اس کانفرنس میں ایسے حالات میں شرکت کرنے کی بات کی ہے کہ قدس شریف کو یہودی رنگ دینے اور صیہونی کالونیاں بنانے کی کاروائياں جاری ہیں۔ بتایا گيا ہے کہ دوحہ تحقیقاتی مرکز کے ماہر سلمان شیخ نے صیہونی کانفرنس میں شرکت کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button