لبنان

امام موسی صدر زندہ ہیں/ تحقیق کےفیصلہ کن مرحلے میں داخل

shiitenews imam mosa saderلبنان کے وزير خارجہ نے لیبیا کے سفر کے بعد تاکید کی ہے کہ امام موسی کے مسئلہ کی چھان بین لیبیا کا قومی مسئلہ بن گیا ہے اور لیبیا کے حکام کا بیروت کے ساتھ اس سلسلے میں بہت اچھا تعاون جاری ہے۔

لبنان کے وزیر خارجہ عدنان منصورنے لیبیا کے سفر کے بعد لبنان کے ٹی وی این بی این کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےتاکید کی ہے کہ میرا یقین ہے کہ امام موسی صدر،شیخ محمد یعقوب اور عباس بدرالدین کے ہمراہ زندہ اور قید حیات میں ہیں امام موسی کے مسئلہ کی چھان بین اس وقت لیبیا کا قومی مسئلہ بن گیا ہے اور لیبیا کے حکام کا بیروت کے ساتھ اس سلسلے میں بہت اچھا تعاون جاری ہے۔ عدنان منصور نے کہا کہ لیبیا کی اعلی کونسل کے سربراہ مصطفی عبد الجلیل نے تاکید کی ہے کہ ہمیں کافی مشکلات کا سامنا ہے اور ہماری بہت زيادہ ترجیحات ہیں لیکن امام موسی صدر کا مسئلہ لیبیا کی اصلی ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button