لبنان

حزب اللہ لبنان نے امريكہ كو دمشق حملوں كا ذمہ دار قرار دے ديا

hezbulla flaqحزب اللہ لبنان نے گزشتہ رات ايك بيان جاری كر كے دمشق حملوں كی سخت مذمت كرتے ہوئے ان كی ذمہ داری امريكہ پر عائد كی ہے ۔
حزب اللہ نے اس بيان میں دمشق دھماكوں كی ذمہ داری امريكی كارندوں پر عائد كرتے ہوئے خيال ظاہر كيا : یہ حملے امريكہ كی سازش سے كیے گئے ہیں ؛ امريكہ دہشت گردی كا گہوارا ہے اور بے گناہ انسانوں كو قتل كر كے اہل دنيا كو اپنی استعماری پاليسيوں كے شكنجے میں كسنا چاہتا ہے ۔
اس بيان میں مزيد كہا گيا ہے : حزب اللہ اس انسان دشمن سازش كی بھرپور مذمت كرتی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ كل دمشق كے علاقے كفرسوسہ میں دو گاڑياں دھماكے سے اڑنے كے نتيجے میں ۱۳۰ افراد ہلاك و زخمی ہو گئے تھے ۔
……. 

متعلقہ مضامین

Back to top button