لبنان

دشمن میں ایران پرحملےکی ہمت نہيں سید حسن نصراللہ

shiitenews hasan nasrullaحزب اللہ لبنان کےجنرل سکریٹری سید حسن نصراللہ نےتاکید کےساتھ کہاہےکہ علاقے کےحالات حزب اللہ کےحق میں آگے بڑہ رہےہیں ۔
ہمارےنمائندے کی رپورٹ کےمطابق سید حسن نصراللہ نے یوم شہید کی مناسبت سےجمعہ کےدن اپنےایک بیان ميں کہاکہ حزب اللہ علاقےمیں روز بروز  مزيد مضبوط ہوتی جائےگي اور تبدیلیوں میں آخری کامیابی حزب اللہ کی ہوگی ۔

سید حسن نصراللہ نے مزید کہاکہ امریکہ عراق میں اپنی ناکامیوں پرپردہ ڈالنےکےلئےعلاقےمیں ہنگامہ آرائی کی کوشش کررہا ہے تاکہ عراق سےاپنی پسپائی کوحاشیہ پرڈال دے۔
حزب اللہ لبنان کےجنرل سکریٹری نے ایران کےخلاف امریکہ اور صیہونی حکومت کی حالیہ دھمکیوں کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہاکہ ہمیشہ سےزيادہ مضبوط اسلامی جمہوریہ ایران، انھیں منہ توڑ جواب دےگا۔
سید حسن نصراللہ نےکہاکہ دشمن کبھی بھی ایران پرجارحیت کی ہمت نہيں کرےگا۔
حزب اللہ لبنان نےمصر میں حسنی مبارک ، تیونس میں زين العابدین بن علی، اور لیبیا ميں معمرقذافی کی حکومت کاشیرازہ بکھرنے کی جانب اشارہ کرتےہوئے اسےعلاقےمیں امریکہ اور صیہونی حکومت کےمنصوبوں کی ناکامی قراردیا اور کہاکہ امریکہ اور صیہونی حکومت اس ناکامی کی تلافی کےلئےشام سمیت اسلامی استقامت کےمحور سےانتقام لینےکی کوشش کررہے ہیں ۔
سید حسن نصراللہ نےاپنےبیان میں اس بات کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہ صیہونی حکومت ایٹمی وار ہیڈز کی حامل ہے کہاکہ امریکہ اور صیہونی حکومت اس کوشش میں ہيں کہ ہنگامہ کرکے ایران کےپرامن ایٹمی پروگرام کو روک دیں لیکن وہ ہرگز کامیاب نہيں ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button