لبنان

لبنان کی ساکھ حزب اللہ کی مرہون منت

shiitenews_saeed_jaliliاسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سعید جلیلی نے کہا ہے کہ لبنان کے عوام اور حزب اللہ کے اتحاد نے عالمی سطح پر لبنان کی پوزیشن کو بہتر بنایا ہے۔ مھر نیوز کے مطابق سعید جلیلی نے گذشتہ روز تہران میں منعقدہ دہشتگردی مخالف عالمی کانفرنس کے موقع پر لبنان کے وزیرخارجہ عدنان منصور سے ملاقات میں کہا کہ آج لبنان کی آزادی و خود مختاری حزب اللہ کی مرھون منت ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ لبنان کی نئي حکومت حزب اللہ کی حمایت سے اپنے عوام کے لئے رفاہ و امن لے کر آئے گي۔ جلیلی نے لبنان کی پوزیشن کو بہتر بنانےمیں حزب اللہ کے کردار کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ حزب اللہ نے لبنان کو جارحیت اور دہشتگردی کے مقابل مستحکم بنایا ہے اور اسے ایک مستحکم ملک میں تبدیل کردیا ہے۔ لبنان کے وزیرخارجہ نے بھی اس ملاقات میں تہران اور بیروت کے دوستانہ اور قریبی تعلقات کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ بیروت، تہران کے ساتھ مختلف میدانوں میں تعاون کی خواہش رکھتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button