لبنان

حزب اللہ میں موجود 3 امریکی جاسوس پکڑے جانے کا دعویٰ

shiitenews_Hezbollah_slams_Israel_over_espionageلبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے رہنما سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ تنظیم میں موجود تین امریکی جاسوس پکڑے گئے ہیں۔شیعت نیوز کی مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بیروت میںجمعہ کے روز ویڈیو خطاب کے دوران حزب اللہ کےسیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ تنظیم میں سی آئی اے کے تین جاسوس گرفتار کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتار دو جاسوسوں کو بیروت میں موجود امریکی سفارتخانے کا تحفظ حاصل تھا۔
حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے کہا کہ ایک جاسوس کو پانچ ماہ قبل تنظیم میں شامل کیا گیا تھا، تاہم اس سے تنظیمی سرگرمیوں اور فوجی صلاحیتوں کو کوئی خطرہ نہیں تھا، اور نہ انکے پاس تنظیم کے متعلق حساس معلومات تھیں۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ اسرائیل نے سی آئی اے کی مدد سے جاسوسوں کو حزب اللہ میں شامل کیا، بیروت میں امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حسن نصراللہ کی جانب سے سی آئی اے پر عائد الزامات بے بنیاد ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں۔
دوسری جانب حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے خطاب کرتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ دونوں گرفتار شدہ جاسوسوں نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے لیے کام کرنے کا اعتراف کیا ہے جبکہ تیسرے جاسوس سے جس پر امریکہ کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام ہے، تفتیش کی جا رہی ہے۔
حزب اللہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ جن تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ان کی وجہ سے حزب اللہ یا اس کی عسکری صلاحیت کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔
سید حسن نصر اللہ کا کہنا تھا کہ امریکہ غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے لیے کام کرتا ہے۔ اسرائیلی حزب اللہ کے ڈھانچے میں کوئی بھی مداخلت نہیں کر سکے تو انہوں نے سی آئی کے مدد طلب کی ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جس طرح کی خبریں انہوں نے ( ارکان) سے مانگی تھیں وہ امریکی انتظامیہ کی دلچسپی کے لائق نہیں ہیں، یہ فوجی تفصیلات ہیں جس میں کسی بھی جنگ کے لیے اسرائیل کو دلچسپی ہے۔
ان کا کہنا تھا اس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ ( بیروت میں) امریکی سفارت خانہ اسرائیل کے لیے جاسوسی کا اڈّہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button