لبنان

آخرکارلبنانی کابینہ تشکیل پاگئی

shiitenews_lebnonطویل مہینوں صلاح ومشورےکےبعدآخرکار،لبنان کی نئی کابینہ تشکیل پاگئی۔لبنان کی نئی کابینہ میں تیس وزیرہیں اوروزیراعظم کاعہدہ نجیب میقاتی کےپاس ہے۔
لبنان کی نئی کابینہ کااعلان، صدرمیشل سلیمان، اسپیکرنبیہ بری اور وزیراعظم نجیب میقاتی کی موجودگی میں کیاگیا لبنان کی نئی کابینہ میں انیس وزیروں کاتعلق آٹھ مارچ گروہ سےہے جس کی پارلیمنٹ میں اکثریت ہے اورگيارہ وزیر صدرجمہوریہ، وزیراعظم اور دروزی پارٹی کےسربراہ ولیدجنبلاط کےقریبی لوگوں سےہے۔لیکن لبنان کےسابق وزيرا‏‏‏عظم سعدحریری کی پارٹی چودہ مارچ نےنجیب میقاتی کی کابینہ میں شامل ہونےسےاجتناب کیاہے۔اس کےباوجود میقاتی نےکابینہ کی تشکیل کےبعد اپنی پہلی تقریرمیں کہاکہ نئی حکومت تمام لبنانیوں کی ہے چاہےوہ مخالف ہوں ، موافق ہوں یااعتدال پسند ہوں اوروہ تمام لبنانیوں کےلئےکام کرےگي۔میقاتی نےاس بات کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہ لبنانی،نعرہ لگاتے لگاتےتھک چکےہيں کہاکہ اس ملک کی نئی کابینہ نےوطن کےلئےجدوجہد اورلبنان کےمفادات کےلئےکوشش ،کانعرہ چناہے۔لبنان کےوزیراعظم نےاسی طرح یہ بھی تاکیدکی کہ وہ طائف معاہدےکےمطابق لبنان کی باقی مقبوضہ زمینوں کوآزاد کرانےاورتعمیری وپرامن مذاکرات شروع کرنےکی پابند ہے۔مختلف مذاہب سےتشکیل یافتہ معاشرےمیں برداشت وتحمل اورعدل وانصاف جیسےاقدارکی پابندی اس ملک کی نئی حکومت کی ترجیحات میں قراردی گئی ہے۔نجیب میقاتی نےاس بات کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہ کوئي بھی گروہ یاجماعت وابستہ نہيں ہے،خودکومفاہمت پسنداوراعتدال پسندقراردیا۔نجیب میقاتی، ایک لبنانی سیاستداں اورتاجرہیں اور انھیں جنوری کےمہینےمیں لبنانی کابینہ کےگیارہ وزيروں کےاستعفےاورصدرکی جانب سےوزیراعظم سعدحریری کےمعزول کئےجانےکےبعدکابینہ تشکیل دینےکی ذمہ داری سونپی گئی۔وہ گذشتہ چارمہینوں سےتمام گروہوں سےوسیع پیمانےپرگفتگوکررہےتھے اس کےباوجودچودہ مارچ گروہ کی جانب سےروکاٹیں ڈالےجانےکی وجہ سےلبنان میں کئی مہیتےتک سیاسی خلع واقع رہا۔ امریکہ کی جانب سےحزب اللہ کوغیرمسلح کرنےکادباؤ بھی حکومت کی تشکیل کاعمل طویل ہونےمیں موثررہا۔اس کےباوجودمیقاتی،جنھیں پارلیمنٹ میں اکثریت کی حمایت حاصل ہے وزراء کےبارےمیں سیاسی پارٹیوں میں اتفاق رائےکےبعد لبنان کوتعطل سےباہرنکالنےمیں کامیاب رہے۔بہت سےسیاسی ماہرین کاخیال ہےکہ اس بات کےپیش نظرکہ آٹھ مارچ گروہ جومیقاتی کاحامی ہےاورجسےپارلیمنٹ میں اکثریت حاصل ہے،بعیدنظرآتاہےکہ نئی حکومت کسی خاص مشکل سےروبرو ہوگی بالخصوص ایسےعالم میں کہ نجیب میقاتی نےاعلان کیاہےکہ ان کےپاس لبنان کی نجات کاپروگرام موجودہے

متعلقہ مضامین

Back to top button