لبنان

تل ابیب پر حزب اللہ کے ہزاروں میزائلوں کا حملہ ہوگا۔ویکی لیکس

shiitenews_hizbullaاسرائیل کے مشہور اخبار ہا آرٹس کے مطابق ویکی لیکس کی ایک کیبل پر انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل جنرلوں کا کہنا ہے کہ کسی بھی ممکنہ جنگ کے وقت حزب اللہ اپنے ہزاروں میزائل تل ابیب پر فائر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔
اس کیبل کے مطابق ۳۳روزہ جنگ کے بعد حزب اللہ کی اسلحے کی صلاحیت میں کیفیت اور کمیت دونوں اعتبار سے اضافہ ہوا ہے اس وقت حزب اللہ کے پاس اڑنے والے طیاروں سے لیکر ٹینک شکن میزائل تک ہیں جبکہ وہ ۳۳ روزہ جنگ میں بحری میزائل کو آزما چکے ہیں ۔ویکی لیکس نے مزید انکشاف کیا ہے کہ حزب اللہ کسی بھی ممکنہ جنگ میں روزانہ سو میزائل فائر کر سکتی ہے جبکہ ویکی لیکس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا خیال ہے کہ حزب اللہ جنگ کے آخری دن تک چار سو سے زائد میزائل روزانہ کے حساب سے فائر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے موساد کا خیال ہے کہ ایسا ممکن ہے کہ کم ازکم چھ ہزار میزائل درست نشانے پر بیٹھ جائیں ویکی لیکس کے مطابق موساد نے مزید کہا کہ حزب اللہ کے پاس کم ازکم بیس ہزار کم فاصلے پر مار کے اور اس کے برابر چالیس کلومیٹر تک اور پھر باقی میزائل ان اقسام کے ہیں جو لمبے فاصلے تک مار کرسکتے ہیں موساد کا خیال ہے کہ حزب اللہ کے پاس زمین سے فضاءپر مار کرنے والے گائڈڈ میزائل بھی آچکے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button