لبنان

ویڈیو ۔ سید حسن نصراللہ نے جشن فتح عظیم حزب اللہ لبنان سے خطاب

shiitenews_hizbullah_25_may_victory2سیکرٹری جنرل حزب اللہ لبنان سید حسن نصراللہ  نے جشن فتح عظیم حزب اللہ لبنان  کے دن کی مناسبت سےلبنان کے ایک گاؤ نبی شیث میں حزب اللہ لبنان کے سابق سیکرٹری جنرل سید عباس موسوی کے مزار اقدس پر  منعقدہ تقریب سے  ٹیلی وائزدخطاب کیا ۔

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ عوام سے ٹیلی وائزد خطاب ۔پچھلے تین دہائیوں نے ثابت کردیا ہے کہ قابض قوتوں کا مقابلہ صرف مقاومت کے راستے ہی ممکن ہے۔اب اسرائیل کو بھی یقین ہو چلا ہے کہ وہ قابل شکست ہے۔مصر تیونس میں انقلابات کامیاب ہوئے لیکن لیبیا یمن اور بحرین میں عوامی انقلابات کو بیرونی مداخلت کا سامنا ہے ۔

۔اسرائیل عرب ممالک کے انقلابات کو غلط سمت موڑنے کی مسلسل کوشش میں ہے ۔ ۔سنو نتن یاہو(اسرائیلی وزیر اعظم) لبنان میں آزاد لوگ بستے ہیں ہم باقی عرب حکام کی طرح نہیں عراق کو خوبصورت الفاظ کے پیرائے میں مزید مقبوضہ رکھنا چاہتے ہیں ۔۔عوام کی اکثریت شامی حکومت کی حامی ہے اسرئیل اور امریکہ شام میں حالات خراب کرنا چاہتے ہیں

۔دنیا میں ہم پہلی مقاومت جماعت ہیں جو اپنی سرزمین کو آزاد کراتے ہیں لیکن حکومت کی تشکیل میں کوئی اپنا حصہ نہیں مانگتے ۔مقاومت جاری ہے اورہم کسی اوباما یا کسی نتن یاہو یا کسی جنگی بیڑوں سے نہیں ڈرتے ہم نے ۳۳ روزہ جنگ میں بڑے بیڑے دیکھے ہیں ۔جی ہاں ہمارے پاس میزائل ہیں اور یہ ہمارے پاس رہینگے اور ہم اس کا استعمال بھی کرینگے جب ضرورت پڑے گی ۔جن میزائلوں کے بارے میں نتن یاہو نے گذشتہ دنوں بات کی ہے وہ میزائل ہمارے لئے ہماری عزت و آبرو اور جان سے زیادہ عزیز ہیں

۔میرے بھائیو میں پھر تاکید سے کہتا ہوں شکستوں کا زمانہ گذرگیا کامیابیوں کا زمانہ شروع ہوچکا ہے جی ہاں میں پھر سے کہنا چاہتا ہوں خدا کی قسم اسرائیل مکڑے کے جھال سے بھی زیادہ کمزاور ہے ۔

{youtube}-qrwoeKK380{/youtube}

متعلقہ مضامین

Back to top button