لبنان

امریکہ سے وابستگی حریری حکومت کے خاتمے کا باعث

harriri_and_obamaلبنان کی حکومت سے مستعفی ہونے والے وزراء نے کہا ہے کہ سعدحریری کی حکومت کا خاتمہ ان کی طرف سے امریکی مطالبات کو تسلیم کرلینے کا نتیجہ ہے ۔لبنان کی حکومتی کا بینہ سے مستعفی ہونےوالے وزیروں نے اپنے ایک بیان ميں کہا ہے کہ لبنان کے موجودہ بحران کوحل کرنے کے لئے سعدحریری نے لبنان کی سیاسی قوتوں پر بھروسہ کرنے کے بجائے امریکہ پر بھروسہ کیا جس کی وجہ سے ان کی حکومت گرگئی ۔ حکومت سے  علیحدہ ہوجانے والے وزراء نے لبنان کے صدر میشل سلیمان سے کہا ہے کہ وہ نئي حکومت کی تشکیل کے لئے جلد سے جلد ضروری اقدامات انجام دیں ۔ دریں اثناء تحریک امل کے ایک سینئر رہنما علی حسن خلیل نے ملک میں جلد سے جلد نئي حکومت کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نئی حکومت ایسی ہوگی جو لبنانی عوام کے پرامن بقائے باہمی کے قوانین کے لئے خطرہ نہيں بنے گی ۔ لبنانی حکومت سے گیارہ وزیروں کے مستعفی ہوجانے کے بعد بدھ کو سعد حریری کی زیر قیادت مخلوط حکومت گرگئی ۔ کہا جارہا ہے کہ سعد حریری نے سابق وزیراعظم رفیق حریری قتل کیس کی عدالت کا سامنا کرنے کے طریقوں کا جائزہ لینے کے لئے کابینہ کا اجلاس تشکیل نہيں دیا اور امریکی مطالبات کے سامنے سرتسلیم خم کردیا اسی وجہ سے لبنانی حکومت کے گیارہ وزیروں نے استعفاء دے دیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button