لبنان

حزب اللہ کے ثبوت حقیقی ہیں

hizbullahصیہونی حکومت کی بحریہ کے سربراہ نے بھی اعتراف کرلیا ہے کہ حزب اللہ نے جو تصویریں پیش کی تھیں ان سے ثابت ہوتا ہےکہ صیہونی حکومت رفیق حریری کے قتل میں ملوث ہے۔  صیہونی بحریہ کے سربراہ نے انصاریہ میں ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کے اھل خانہ کے نام پیغام میں باقاعدہ طورپر اعتراف کیا ہےکہ حزب اللہ کے سربراہ نے اگست میں پریس کانفرنس میں اسرائیلی طیاروں کی جوتصویریں پیش کی تھیں وہ حقیقی ہیں ۔ ادھر صیہونی حکومت کے ایک فوجی مبصر امیر بارشالوم نے صیہونی  ٹی وی سے انٹرویو میں کہا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے انصاریہ علاقے پر کئي پروازیں کی تھیں اور حزب اللہ ان طیاروں کا کمیونیکیشن کیچ کرنے میں کامیاب ہوگئي اس طرح حزب اللہ کو اس بحری جہاز کا بھی پتہ چل گيا جس نے اسرائیلی کمانڈوز اتارے تھے، اس فوجی مبصر نے کہا کہ جو تصویریں اسرائيلی وزارت دفاع اور شمالی کمانڈ کو بھیجی گئی تھیں وہ حزب اللہ نے بھی حاصل کرلیں ۔ یادرہے صیہونی حکام نے بارہا اعتراف کیا ہےکہ حزب اللہ کے پیش کردہ ثبوت وشواہد صحیح اور حقیقی ہوتے ہیں اور رفیق حریری کے قتل کے بارےمیں حزب اللہ نے جو ثبوت پیش کئےہیں ان کےبارےمیں صیہونی حکام کے اعترافات سے معلوم ہوتا ہےکہ صیہونی حکومت لبنان کے سابق وزیراعظم رفیق حریری کے قتل میں ملوث ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button