غاصب صھیونی لبنان میں جنگ داخلی برپا کرنا چاھتے ہیں

جبل عامل علماء کونسل کے سربراہ علامه نابلسی نے لبنان کے موجودہ داخلی بحران کی بنیاد حریری قتل کیس کے فیصلے کو نزدیک ہونا بتاتے ہوئے لبنانیوں سے اتحاد ویکجہتی کی اپیل کی اور غاصب صھیونیت کے مفاد میں ھر عالمی ادارے کا ساتھ حرام بیان کیا ۔انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ غاصب صھیونیت لبنان میں ایک نئی نفسیاتی جنگ چھڑنے کے ارادے میں ہے کہا : اسرائیل لبنان میں مذھبی اختلافات ڈال کر لبنان کو کئی دھڑے میں تقسیم کرنا چاھتا ہے اور ایسے میں ھم سبھی کی ذمہ داری ہے متحد ہوکر ملک کی حفاظت کریں ۔
قابل ذکر ہے کہ علامه نابلسی نے قاسم هاشم لبنان پارلمینٹ نمائندے سے ملاقات میں بھی غاصب صھیونیت کے مفاد میں ھر عالمی ادارے کا ساتھ حرام بتایا ہے ۔








