لبنان

امریکی نفوذ کی کوشش پرانتباہ

hezbollah_flagحزب اللہ لبنان نے، امریکہ کی جانب سےامدادی تنظیموں کے بھیس میں لبنان میں نفوذ کرنےکے بارےمیں خبردار کیاہے۔
لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کےنمائندے نواف موسوی نےالعالم ٹی وی کوانٹرویومیں کہاکہ امریکی نائب وزیرخارجہ جغری فلٹمین نےکانگریس میں اعتراف کیاہے کہ ان کی حکومت نےلبنانی جوانوں میں حزب اللہ کی مقبولیت کم کرنےکےلئے امرکی ایجنسیوں کےذریعے پانچ لاکھ ڈالرسےزیادہ کی سرمایہ کی ہے۔
نواف الموسوی نےمزید کہاکہ یہ بیانات لبنان کےامورمیں امریکہ کی مداخلت کاکھلاثبوت ہیں۔ اور امریکہ درحقیقت امداد کےبہانے اپنےسیاسی مقاصد پرعمل پیراہے۔
حزب اللہ کےاس نمائندےنےتاکید کےساتھ کہاکہ امریکی حکومت چاہتی ہےکہ لبنانی معاشرے کےمختلف طبقوں کوایک دوسرےکےخلاف ورغلائے تاکہ اس ملک کےقومی اتحاد کونقصان پہنچاسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button