لبنان

کسی کو حزب اللہ کی عظمت کونقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دینگئے ۔سید حسن نصر اللہ

nasrallah_hassan_حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے کہا کے وہ کسی وکو اجازت نہیں دینگئے کے وہ حزب اللہ کی حیثت کو متا صر کرے چاہے وہ کوئی بھی شخص کیو ںنہ ہو۔
سید حسن نصر اللہ کا کہنا ہے کہ 2006میں حزب اللہ اس بات کی صلاحیت رکھتی تھی وہ نئے میڈل ایسٹ پلان کو ختم کر دے۔
بیرت میں شہداء کے بچوں کے اعزاز میں ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید حسن نصراللہ نے شہداء مقاومت السلامیہ اور حزب اللہ کے  جوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اُن کا کہنا تھا کے گزشتہ 30 سالوںسے شہداء اس ملک کی اہم ترین شناخت ہیں جو اس ملت کی اہم ترین فاتح ہیںجنہوں نے لبنان اور اُس کی حرمت کو برقرار رکھا اور اس ملت کی بقاء اور عظمت کا تحفظ کیا۔
اُن کہنا تھا کے ہم نے بحیثیت مزاہمتی تنظیم اپنے اہم ترین فرزند پیش کئے ہیںاس ملت کیلئے ۔
میرے قائد سید عباس موسوی اور میرا بھائی عماد موغنیہ وہ اہتہائی قابل تحسین ہیں جن کو ہم نے اس ملت کے تحفظ اور عظمت کے خاطر قربان کیا ۔
سید حسن نصراللہ کا کہنا تھا کے ان عظیم قربانیوں کے سبب حزب اللہ انتہائی اہمیت اور قیمتی شکل اختیار کر چکی ہے اور کہا کے ہم دنیا کے کسی بڑے اور چھوٹے کو اور کسی بھی ملک کو اس با ت کی اجازت نہیں دینگئے کے وہ اس تنظیم کی ساخت کو نقصان پہنچائے۔اُن کا کہنا تھا کے لبنان، فلسطین اوراس خطے کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کو حزب اللہ نے کامیاب نہیں ہونے دیا۔
سید حسن کا کہنا تھا کہ حزب اللہ نے 1982اور دوسری بار 2000میں لبنان پر قبضہ کرکے عظیم تر اسرائیل کے صہیونی منصوبہ کو ناکام بنا دیا جبکہ 2006میں حزب اللہ کی کامیاب مقاومت نے میڈل ایسٹ منصوبہ کو ناکام کر دیا۔
سید حسن نصر اللہ نے تمام لوگوں کو جنہوں نے مقاومت السلامیہ کے تمام افراد کا بالخصوص ایران اور شام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کے حزب اللہ ہی ہے جو ان تما م دشمنوں کا مقابلہ کر سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button