لبنان

مشرق قریب میں امریکہ ناکام، حزب اللہ سے بات کی جائے

hezbollah_flagحزب اللہ لبنان نےکہاہے کہ مشرق قریب میں امریکی ایلچی جفرویلٹمین کے حزب اللہ کےبارےمیں بیانات ان کی ناکامی کا ثبوت ہے۔حزب اللہ کےبیان میں آیاہے کہ ولٹمین جب سے لبنان میں تعینات ہیں  اسی وقت سےاپنےمنصوبوں کوعملی جامہ پہنانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن وہ بہت جلد ناکام ہوگئے اورسینٹ کی خارجہ تعلقات کمیشن میں ان کےبیانات اس حقیقت کےغمازہیں ۔حزب اللہ کےمطابق یہ ایسےعالم میں ہے کہ جب امریکہ اسرائیل کومزیدکلسٹربم دیناچاہتاہے۔درایں اثناعراق میں امریکہ کےسابق سفیراورمشرق وسطی کےامورکےماہر رایان کریکر نےحزب اللہ لبنان سے براہ راست بات چیت کامطالبہ کیاہے۔قدس نیوزایجنسی نےصیہونی اخباریدیعوت احارنوت کےحوالےسےرپورٹ دی ہے کہ رایان کریکرنےامریکی کانگریس کی حالیہ نشست میں کہاہے کہ واشنگٹن کولبنان کی پارلیمنٹ اورکابینہ میں حزب اللہ کی بڑےپیمانےپرموجودگی کی بناپر اس گروہ سےتعاون کرناچاہئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button