لبنان

نئے لبنان کے وجود نے آمریکا اور اسرائیل کو حیرت زدہ کردیا ہے

shiite_lebanonشیخ قبلان نے مقاومت اور اتحاد کی بنیادوں پر استوار نئے لبنان کے وجود کے سلسلے میں کہا کہ اس سےآمریکا اور اسرائیل حیرت زدہ رہ گئے ہیں

 

لبنان کے معروف شیعہ عالم دین ، حجت الاسلام و المسلمین شیخ احمد قبلان نے گزشتہ روز نماز جمعہ کے خطبے میں جومسجد امام حسین بن علی(ع) برج البراجنه بیروت میں منعقد ہوا لبنان کے خلاف آمریکا اور اسرائیل کی مجددا دھمکیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا

 : مقاوت کا یہ قانونی اور ذاتی حق ہے کہ اپنے بچاو کے لئے ھر طرح کے امکانات کو فراھم کرے اوراس لحاظ سےکہ غاصب صھیونیت کی فطرت میں تجاوز اور قتل وغارت گری موجود ہے اس امر ضروری ہے .

 

شیخ قبلان نے مقاومت اور اتحاد کی بنیادوں پر استوار نئے لبنان کے تشکیل پانے پہ خوشی کا اظھار کرتے ہوئے کہا : آمریکا اور اسرائیل حیرت زدہ رہ گئے ہیں اورعلاقے میں سامراجیت کے انکے سارے پروگرام ٹھپ ہوتے دکھ رہے ہیں .

انہوں نےاسرائیل کی جانب سے مذھبی فتنہ۰ پھیلائے جانے کی جانب خبر دار کرتے ہوئےتاکید کی : ھم سیکھ چکے ہیں کہ دشمن کے فتنےسے کیسے مقابلہ کریں اور لبنان میں امنیت کو مستقر کرسکیں

متعلقہ مضامین

Back to top button