لبنان

سید حسن نصر الله نے آیت الله فضل اللہ سے ملاقات کی

shia-syedhassan

سید حسن نصر الله نے  حضرت آیت الله فضل الله سے ملاقات کی اور اس ملاقات کے درمیان علاقہ اور بین الاقوامی مسائل کی تبدیلیوں پر اظہار خیال کیا ۔ سید حسن نصرالله حزب اللہ لبنان کے جنرل سکریٹری نے گذشتہ روز  حضرت آیت الله سید محمد حسین فضل الله‏‏‏‏‏‏‏ کی عیادت کی اور ان سے گفتگو میں لبنان کی عمومی وضیعت اور اس ملک کے آئیندہ کے منصوبہ بندی پر تبادل نظر کیا اور صھیونی دشمن کی طرف سے

مسلمانوں اور عرب قوم کو مسلسل دئے جا رہے دھمکیوں اور نیز دنیائے اسلام پر دشمنوں کے جارحیت کی کثرت کی بررسی کی ۔

 

حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے بھی تمام اسلامی جماعتوں سمیت شیعہ اور سنی عوام کے درمیان مثبت تعلق کی استواری اور اسلام کے مشترکہ دفاع کے لئے تیار رہنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا:  دنیا کی تمام طاقتیں اسلام اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شخصیت پر یلغار کرنے کے سلسلے میں متحد ہوگئے ہیں اور ایسی صورت میں مسلمانوں کو بھی متحد ہوکر اپنے مقدسات کا مشترکہ دفاع کرنا چاہئے۔ حضرت آیت الله فضل الله نے داخلی اتحاد کی ضرورت کی تاکید کی اور صھیونی دشمن کی دھمکیوں کا جواب دینے کے لئے ھر طرح سے تیار رہنے اور لبنان میں داخلی جدائی کرنے کی دشمن کی سیاسی اور روانی سازش کو ناکام کرنے کی تاکید کی : لبنانی اپنے سیاسی اور حفاظتی اور فوجی امور کو قوی کرنے کے علاوہ صھیونی دشمن کی ھیبت کو توڑنا اور اس کی کینہ ورزی کو برباد کرنا و اس کی ناپاک سازشوں کا ناکام کرنا ہے ۔ انہوں نے اسی طرح اسلامی ممالک کے درمیان آپس میں رابطہ کو قوی کرنے کی ضرورت کی تاکید کرتے ہوئے اظیار خیال کیا : مسلمانوں کا مذھبی فتنہ میں ملوث ہونے سے اسلامی امت کے دشمن اپنے ھدف میں کامیاب ہو جاتے ہیں لہذا اسلامی اتحاد اور نگہداری کی ضرورت ہے ۔

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button