لبنان
حزب اللہ کے ہتھیاروں کا نشانہ صرف صیہونی حکومت ہے
حزب اللہ لبنان نے ایک بارپھر صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔ارنا کی رپورٹ کےمطابق جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے سربراہ نبیل فاروق نے ایک تقریب میں تاکید کے ساتھ کہا کہ صیہونی دشمن سے لبنانی سرزمین کا باقی حصہ آزاد کرانے کے لئے استقامت جاری رکھیں گے۔قابل ذکر ہے کہ جنوبی لبنان کا کفرشوبا اور شبعافارم ابھی غاصب صیہونی حکومت کے قبضے ميں ہے۔نبیل فاروق نے لبنانیوں کے اتحاد پر تاکید کرتےہوئے کہا کہ حزب اللہ کے ہتھیاروں کا نشانہ صرف صیہونی حکومت ہے ۔
درايں اثنا حزب اللہ لبنان کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ ہاشم صفی الدین نے کہاہے کہ صیہونی حکومت ہمیشہ گھات لگائے ہوئے ہے تاکہ سیاسی اتحاد اور حزب اللہ کو اپنا نشانہ بناسکے لہذا قوم کو ہوشیار رہنا چاہئے