یمن

عبداللہ صالح امریکہ فرار

saleh-signیمن کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ علی عبداللہ صالح دارالحکومت صنعا کے ہوائی اڈے سے عمان اور وہاں سے امریکہ روانہ ہو گيا ہے۔
یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی نے اسی طرح یہ رپورٹ بھی دی ہے کہ عبداللہ صالح علاج کے لیے امریکہ گيا ہے اور اپنی پارٹی کی قیادت کے لیے یمن واپس آئے گا۔

یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ ڈکٹیٹر عبداللہ صالح کو عدالتی تحفظ دینے کے خلاف یمن میں وسیع پیمانے پر عوامی مظاہرے ہو رہے ہیں۔
دسیوں ہزار افراد نے صالح کو عدالتی تحفظ دینے کے خلاف احتجاج کیا اور اسے سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے نعرے لگائے کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم قصاب کو پھانسی دیں۔
واضح رہے کہ یمن کی پارلیمنٹ نے ہفتہ کے روز ایک قانون کی منظوری دی ہے کہ جس کے مطابق خلیج فارس تعاون کونسل کے منصوبے کی تحت عبداللہ صالح کو استعفی دینے کے بدلے مکمل عدالتی تحفظ حاصل ہو گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button