یمن

یمن:القاعدہ دہشتگردوں کو سعودی حمایت حاصل ہے

AirstrikesinYemenیمن کے صوبے ابیان ایک لوکل سیکوریٹی آفیسر نے کہاہے کہ سعودی ایجنٹ یمن میں القاعدہ کے دہشت گردوں کو ٹریننگ دینے اور ان کی معاونت میں ملوث ہیں جس کا مقصد یمن میں شیعہ مخالف سر گرمیوں کو پروان چڑھانا ہے۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق یمنی صوبی ابیان کے سیکورٹی افسرڈپٹی دائرکٹر محمد خدارنے بدھ کے روز العالم نیوزسے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری جنگ یمن میں القاعدہ کے دہشت گردوں سے ہے جو کہ مختلف گوریلا گروپس میں تقسیم ہو کر ملک میں فساد پھیلا رہے ہیںجبکہ اس سلسلہ میں انھیں سعودی حمایت حاصل ہے۔
خدار کاکہنا تھا کہ ہمیں ایسے شواہد ملے ہیں کہ جس سے واضح ہو تا ہے کہ یمن میں ہونے والی دہشت گردانہ کاروائیوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے  اور بلخصوص سعودی حکومت ان دہشت گرد گروہوں کو شدت پسندی کی تربیت اور اسلحہ کی فراہمی کر رہی ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ سعودی ایجنٹ جنوب یمن میں نوجوانوں کو دہشت گردی کی تربیت کے لئے بھرتی کر ہے ہیں۔
سیکورٹی فورسز کو بتایا ہے کہ القاعدہ دہشت گرد ملک میں دہشتگردی کاروائیوں کے لئے خواتین اور بچوں کو استعمال کر سکتے ہیں ،انہوںنے مزید کہاکہ یمن کے علاقوں مودیا اور لادر میں سعودی ایجنٹوں کے القاعدہ دہشت گرد یمنی سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ شیعہ قبائل کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔
محمد خدار کا کہنا تھا کہ دہشتگرد گروپس نے مودیا میں سولین آبادیوں کو نشانہ بنانے کی بھی منصوبہ بندی کر کھی ہے جس کی وجہ سے مودیا کے گرد ونواح کے 20سے زائد گاؤں دیہاتوں کے ہزاروں افراد کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں ،اور وہ لوگ اپنے ہی گھروں پر محصور ہو جائیں گے،انہوںنے اس بات پر زور دیا کہ یمن حکومت فوری طور پر سعودی مداخلت کی روک تھام کے لئے اقدامات کرے بصورت دیگر حالات کشید ہ ہو جائیں گے۔
دوسری جانب فورسز کے لڑاکا طیاروں کی بمباری کے نتیجہ میں جنوب یمن میں ایک شہری جاں بحق ہو گیاہے جبکہ متعدد کے ذخمی یونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔یمنی سیکورٹی فورسز کاکہناہے کہ القاعدہ دہشت گردوں نے ایککار بم دھماکے میں سینئر انٹیلی جنس آفیسر اور انکے اسسٹنٹ کو قتل کر دیا ہے جس کے جواب میں القاعدہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائی عمل میںلائی گئی،

متعلقہ مضامین

Back to top button