یمن

یمن میں 3شیعہ ہوثی مجاہدین شہید

Yemen-clashesشمالی یمن میں ہونے والی تازہ جھڑپ میں 3شیعہ ہوثی شہید 20افراد جاں بحق۔
زرائع کے مطابق گزشتہ روز شمالی یمن کے علاقہ بین العزیز قبیلے(یمنی فوج کے حمایتی) اور شیعہ ہوثی قبیلے کے مابین جھڑپ میں 3شیعہ ہوثی شہید اور 20افراد ہلاک ہوگئے۔
یمنی فوج کے تر جمان کے مطابق حملہ فوجی مداخلت پر روک لیا گیا ورنہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ تھا جبکہ ہوثی ترجمان کے مطابق حملہ یمنی فوج کے ایماںپر کیا گیااور ہوثی مجاہدین نے اپنا دفاع کیا تھا۔
واضح رہے کے یمن میں 2010کے آغاز میں سعودی حکومت کی پشت پناہی میں ہونے والے حملوں میں سینکڑوں شیعہ مسلمان شہید ہوچکے ہیں جبکہ شیعہ ہوثی مجاہدین نے یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button