دنیا

ہندوستان:مسئلہ کشمیر پر امریکی مداخلت کی درخواست مسترد

nawaz5ہندوستان کے وزیر خارجہ سلمان خورشید نے اپنے ایک بیان میں تاکید کے ساتھ کہا کہ مسئلہ کشمیر، ہندوستان اور پاکستان کا دو طرفہ مسئلہ ہے اور اس سلسلے میں کسی تیسرے فریق کی مداخلت ناقابل قبول ہے۔انھوں نے کشمیر کو اپنے ملک کا اٹوٹ حصہ قرار دیتے ہوئے کشمیر کی کنٹرول لائن پر فائر بند کی جاری خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا تاہم اس رپورٹ کو مسترد کردیا کہ اس سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان امن کا عمل ختم ہوسکتا ہے۔ ہندوستان کے وزیر خارجہ سلمان خورشید نے یہ بھی کہا کہ امریکہ سے پاکستان کو ملنے والی مالی امداد، ہندوستان کے سیکیورٹی اور اسٹراٹیجک مفادات کو کمزور بنانے میں استعمال نہیں ہونی چاہیئے۔قابل ذکر ہے کہ برصغیر کی آزادی اور اس کی تقسیم کے بعد سے ہی مسئلہ کشمیر پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اختلافات جاری ہیں اور اسی بناء پر دونوں ملکوں کے درمیان ابتک متعدد جنگیں بھی ہوچکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button