دنیا

مقبوضہ کشمیر میں طالبعلم گرفتار، یونیورسٹی احتجاجی نعروں سے گونج اٹھی

kashmir student۔ مقبوضہ کشمیر کی سب سے بڑی علمی، ادبی اور تحقیقی دانشگاہ کشمیر یونیورسٹی اس وقت آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی جب ایم کام کے طالب علم منتظر امین کی گرفتاری پر طلبہ نے کلاسوں کا بائیکاٹ کرکے بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے، احتجاجی مظاہروں کے نتیجے میں کشمیر یونیورسٹی میں تدریسی عمل متاثر رہا جبکہ طلبہ نے گرفتار طالب علم کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا، طلبہ نے بتایا کہ منتظر امین کو پولیس نے بلاجواز گرفتار کرکے نامعلوم جگہ پر پہنچا دیا ہے جو کہ غیر قانونی عمل ہے، انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز اور پولیس کشمیری طلبہ کو بلاجواز تنگ اور ہراساں کر رہی ہے۔

اس دوران طلبہ نے کشمیر یونیورسٹی کے تمام ڈیپارٹمنٹوں سے مارچ کرتے ہوئے آزادی اور گرفتار طالب علم کی فوری رہائی کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کئے، طلبہ نے نعرہ بازی کرکے کلاسوں میں داخل ہوکر تدریسی عمل کا بائیکاٹ کیا اور یونیورسٹی کے احاطے میں جمع ہوکر مذکورہ طالب علم کی فوری طور رہائی کے حق میں کئی گھنٹوں تک دھرنا دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button