دنیا

ایران کے خلاف مغربی پابندیوں کی مذمتآل انڈیا مجلس مشاورت

al indiaآل انڈیا مجلس مشاورت نے ایران کے خلاف مغربی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے پابندیوں کو غیر قانونی قرار دے کر انہیں فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا
نئی دہلی … آل انڈیا مجلس مشاورت کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس کل 6 اکتوبر کو منعقد ہوا جس میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مسلمانوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے کئی قراردادیں منظور کی گئیں
آل انڈیا مجلس مشاورت نے اجلاس کی قرار داد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف مغربی ممالک کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کو غیر قانونی قرار دے کر انہیں فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا
اجلاس میں مسلم رہنماؤں نے قومی سطح پر مسلمانوں کو درپیش مزید مسائل کا ذکر کرتے ہوئے آسام کے حالیہ مسلم کش فسادات کی مذمت کی جبکہ آل انڈیا مجلس مشاورت نے ہندوستان کے زیر انتظام جموں وکشمیر کی حکومت کی جانب سے بے نام قبروں کی تحقیقات میں روڑے اٹکانے کی مذمت کرتے ہوئے حقائق کو منظر عام پر لانے اور ملوث وردی پوش اہلکاروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا
اس موقع پر امریکہ میں توہین رسالت پر مبنی فلم کی مذمت کے علاوہ برما میں روہنگیا مسلمانوں پر بودھ حکمرانوں کے ہاتھوں ظلم و تشدد اور قتل و غارت کرنے کی مذمتی قراردادیں بھی پاس کی گئں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button