دنیا

ہندوستان میں رہائش پذیر میانماری مسلمانوں کیلئے ایران کی امداد

india iranہندوستان کے شہر حیدرآباد میں میانمار کے مسلمان پناہ گزینوں کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران کی امداد کی پہلی کھیپ آج ان پناہ گزینوں کے نمائندے کے سپرد کردی گئی ۔
تقریب نیوز (تنا): اس موقع پر شہر حیدرآباد میں ایران کے قونصل جنرل جناب محمود صفری نے میانماری مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئےکہا کہ عالمی اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں کو چاہئے کہ اس سلسلے میں فوری طور پر موّثر اقدامات عمل میں لائیں۔

انھوں نے کہا کہ ایران،میانمار کی حکومت سے اس بات کا خواہاں ہے کہ وہ ایسے جرائم کی روک تھام کرے جو ہزاروں مسلمانوں کے قتل عام اوربے گھر ہونے کا باعث بنے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ بودائیوں کی جارحیت میں میانمار میں ہزاروں مسلمان جاں بحق و زخمی اور لاکھوں دیگربے گھر ہوئے ہیں اور تقریبا ڈھائی سو میانماری مسلمانوں نے ہندوستان کے شہر حیدرآباد میں پناہ لی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button