دنیا

افغانستان میں ريگي دہشت گرد گروہ کا نیا اڈہ

regi_terroristريگی دہشت گرد گروہ جندالشیطان نے امریکہ کی مالی حمایت سے افغانستان کے صوبہ نیمروز میں اپنا ایک اڈہ قائم کیا ہے ۔بعض باخبر ذرائع نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شر ط بتایا کہ ريگی دہشت گرد گروہ افغانستان کے صوبہ نیمروز میں خیر محمد براہوی نامی دہشت گرد کی سرپرستی ميں اپنا اڈہ قائم کرلیا ہے جس کا مقصد پاکستان اور افغانستان سے ملنے والے اسلامی جمہوریہ ایران کے سرحدی علاقوں میں تخریبی کاروائیاں انجام دینا  ہے۔
خبروں میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد ریگی گروہ مختلف اقوام و قبائل میں اپنا اثر و رسوخ قائم کرکے امریکہ کے خفیہ اداروں سے مقامی ایجنٹوں کا رابطہ بھی برقرار کرانا چاہتا ہے ۔
ایسی بھی اطلاعات ہیں کہ ایک اور دہشت گرد گروہ افغانستان کے اندر ٹریننگ حاصل کررہا ہے ۔
یاد رہے کہ دہشت گرد گروہ ريگی کے سرغنہ عبدالمالک ريگی کو گذشتہ برس مارچ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی اینٹلیجنس کے ادارے کے جانبازوں نے ایک انتہائي پیچیدہ کاروائی کرکے اس وقت گرفتار کرلیا تھا جب وہ دبئی سے قرقیزیا جارہا تھا ۔
اب امریکہ اور صہیونی حکومت کے ایجنٹ، ریگی کے باقی بچے عناصر کو دوبارہ اکٹھا کرکے انہیں ایک بار پھرتخریبی کاروائیاں کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button