سعودی عرب

عراق: القائم میں تکفیری دہشت گردوں کا کمانڈر واصل جہنم

iraq ahsunatعراق کے علاقے القائم میں عراقی افواج کی کاروائی میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کا ایک کمانڈر واصل جہنم ہو گیا ہے، رپورٹ کے مطابق عراقی افواج کی جانب سے عراق بھر میں جاری تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں ایک کاروائی کے نتیجے میں القائم میں داعش کا اہم کمانڈر واصل جہنم ہو گیا ہے۔جبکہ درجنوں دیگر تکفیری دہشتگرد بھی واصل جہنم ہوئے ہیں۔
عراقی فوج کے لیفٹینٹ جنرل قاسم عطا نے بتایا ہے کہ عراقی افواج کی القائم نامی علاقے میں جاری فوجی کاروائی کے نتیجے میں القائم میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کا کمانڈر اپنے ساتھ دہشت گردوں کے ساتھ واصل جہنم ہو گیا ہے، لیفٹینٹ قاسم عطا نے مزید بتایا ہے کہ تکفیری گروہ داعش کے دہشت گرد بائجی آئل ریفائنری کو دہشت گردانہ کاروائی کا نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے اور چاہتے تھے کہ عراق کی اس اہم ترین آئل ریفائنری کو تباہ کر دیں تاہم عراقی افواج کے فضائی حملوں میں القائم میں داعش کا کمانڈر اپنے سات دہشت گرد تکفیریوں کے ساتھ واصل جہنم ہو گیا۔
قاسم عطا کاکہنا ہے کہ ہم عراق کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ان تکفیری دہشت گردو ں کا قبرستان اسی علاقے میں بنا کر ہی دم لیں گے۔قاسم عطا نے مزید کہا کہ عراقی افواجک ی ایک اور اہم کاروائی السنائی کے علاقے میں انجام پذیر ہوئی ہے جہاں ایک فضائی حملے میں داعش کے دہشت گردوں کی بڑی تعداد واصل جہنم ہوئی ہے جبکہ درجنوں کی تعداد میں ان کی گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button